ظہیرآباد 20/فروری(مشرقی آواز جدید): قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے نمبر 65 کوہیر چوراستہ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں کوہیر پولیس اسٹیشن کی جانب سے گاڑیوں کی جامہ تلاشی لی جارہی تھی اسی دوران ایک مشکوک آٹو کو روکا گیا جس کا نمبر TS,13UB6281 ھے جو کہ حیدرآباد سے کوہیر کی سمت جارہا تھا۔آٹو کی تلاشی لینے پر آٹو میں مختلف قسم کے تیز دھار ہتھیار برآمد ھوئے آٹو ڈرائیور اور سوار افراد سے پولیس پوچھ گچھ کرنے پر درست جواب نہیں دیا گیا جسکی بناء پر مذکورہ افراد پر ایک کیس درج کرتے ھوئے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
اس موقع پر پولیس کی ٹیم میں،ہیڈ کانسٹیبل مسٹر وینکٹیش، کانسٹیبل مسٹر سدھاکر، شیورام،نوین ریڈی اور دیگر پولیس ملازمین بھی تھے۔گرفتار شدہ افراد کے نام حسب ذیل ہیں محمد ایوب ولد محمد خان عمر 60 سال ڈرائیور محمد قریشی ولد نبی قریشی عمر 39سال محمد غوث خان ولد افسر خان عمر 40سال محمد عامر خان ولد شریف خان عمر36 سال۔ واضح رہے کہ ان تمام کا تعلق حیدرآباد کے مختلف محلہ جات سے ھے۔۔۔
