ظہیرآباد 20/فروری(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل کے سیاسی و سماجی قائدین نے مون پلی منڈل کی حالیہ متاثرہ طالبہ کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے بڑے دکھ وغم کا اظہار کیا۔نیز متاثرہ طالبہ کے والد محترم کو اپنی جانب سے مالی امداد بھی کی اور تیقن دیا کہ خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس معاملے کو لیکر تلنگانہ کے وزیر داخلہ اور چیف منسٹر سے بھی نمائندگی کی جائیگی کہ اسپیشل برانچ کے ذریعہ انکوائری کی جائے اور سچ کو سامنے لایا جائے، خاطیوں کو کڑی سے کڑی سزا ملے تاکہ مستقبل ایسا واقعہ نہ ہونے پائے۔
اس موقع پر مسٹر کے پرساد ریڈی کانگریس سینئر قائد و مشہور صنعتکار حلقہ اسمبلی ظہیرآباد، محمد مزمل آحمد کوہیر منڈل یوتھ لیڈر، محمد ماجد انجینئر کوہیر، محمد منصور علی،کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی قائدین بھی موجود تھے۔۔۔
