مولانا اعجاز محی الدین وسیم صدر و خطیب مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم و ڈاکٹر نجیب فہمی بیدر کا خطاب، شرکت کی اپیل
ظہیرآباد۔ 20/ فروری(مشرقی آواز جدید): معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد معین الدین کے بموجب ایک خطاب عام بعنوان "ہم رمضان کیسے گزاریں؟ "بتاریخ 22فروری2025 بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد منعقد ہوگا جس کی صدارت مولانا اعجاز محی الدین وسیم صدر وخطیب مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم حیدرآباد فرمائیں گے جبکہ ڈاکٹر محمد نجیب احمد فہمی بیدر کا خصوصی خطاب ہوگا۔
امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نے برادران ملت ومعززین سے وقت مقررہ پر کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔۔۔
