ظہیرآباد/کوہیر 7مارچ(مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل کے موضع بڑم پیٹ میں واقع مشہور و معروف،،راچنا سوامی مندر،، کا ان دنوں سالانہ میلہ جاری ہے میلہ میں سیاسی سماجی قائدین کی آمد کا تانتا بندھا ھوا ہے۔اسی طرح مذکورہ میلہ میں مسٹر سریش کمار شیٹکار رکن پارلیمان ظہیرآباد، حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے انچارج مسٹر اےچندرا شیکھر، رکن اسمبلی ظہیرآباد مسٹر کے مانک راؤ، جیسے دیگر سیاسی سماجی قائدین نے شرکت کرکے راچنا سوامی مندر کی پوجا اور درشن کئے۔بعدازاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مندر کی تعمیر وترمیم اور دیگر ترقیاتی کام اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو عمل میں لانے کی کوشش کرینگے۔ اس موقع پر سیاسی سماجی قائدین کے قافلے میں گریدھر ریڈی چیئرمین سیٹ وین،محمد مقصود احمد صدر کانگریس پارٹی مگڑم پلی، رام لنگا ریڈی صدر کانگریس کوہیر منڈل،محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس حلقہ ظہیرآباد، محمد اشرف علی سابقہ کوآپشن ممبر، دیانند پٹیل چیئرمین مندر کمیٹی، نرسمہلو صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد منیرالدین پٹیل کانگریس سنئیر قائد بلال پور کے علاوہ کانگریس وٹی آر ایس پارٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔واضح رہے کہ آئے ھوئے مہمانوں کی مندر انتظامیہ کی جانب سے شالپوشی و گلپوشی کرتے ھوئے شکریہ ادا کیا گیا۔۔۔
