بیدر۔ 15؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے بنگلور سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے پانی کی قیمتوں بشمول بس، میٹرو اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے ا س طرح ریاست کی کانگریس حکومت قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔جناب طاہر حسین ایڈوکیٹ کے مطابق ریاستی حکومت مالی دیوالیہ پن کی طرف بڑھ رہی ہے لہٰذا ہر چیزکی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر غم و غصہ کا اظہار کیا کہ حکومت مالیاتی انتظام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بجلی، پانی، دودھ کی قیمتوں سمیت تمام قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے عام لوگوں کی زندگیوں پرنہایت ہی برا اثر پڑ رہا ہے۔اگر وزیراعلیٰ سدرامیا واقعی لیڈر ہیں تو انہیں پسماندہ طبقات کی ترقی کرنی چاہئے اور غریبوں کو راحت فراہم کرنی چاہئے۔

انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے پیچھے ہٹے اور ریاست کے لوگوں کے لئے آرام دہ زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرے، کیونکہ مسلسل قیمتوں میں اضافہ عام لوگوں کا جینا مشکل بنا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے