چٹگوپہ۔ 16؍مارچ (محمد عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے موضع منااکھیلی میں واقع ایس،کے،ٹریڈرس کے مالک جناب سید قدیر سابق نائب صدر و رکن گرام پنچایت منااکھیلی کی جانب سے دعوت افطار اور طعام کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار میں مہمان خصوصی کے طور جناب محمد نورالدین مستان سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد اور جناب سید خیر الدین حوالدار جنرل سیکرٹری کانگریس مائناریٹی سیل بیدر،محمد مولانا چودھری سابق اے،پی،ایم،سی، ڈائریکٹر ہمناآباد،راجکمار اگسی صدر گرام پنچایت منااکھیلی،سنتوش ہلی کھیڑ رکن گرام پنچایت منااکھیلی، سنگپا رکن گرام پنچایت منااکھیلی،سید سمیع الدین کانگریس لیڈر، بسواراج بیملکھیڑا، سید مبین، اکرم جمعدار، تاج الدین حوالدار، اسد پٹیل، محمد رفیق، ستار پٹیل اور دیگر اراکین پنچایت نے شرکت کی۔

اس دعوت افطار اور طعام میں منااکھیلی کے علاوہ آس پاس کے دیہاتوں سے کثیر تعداد میں عوام شریک رہی۔ مولانا معیزالدین رشادی نے دعا فرمائی۔ایس،کے،ٹریڈرس کے احاطے میں نماز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔آخر میں جناب سید قدیر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے