بیدر۔ 22؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کی خوبصورت تاریخی مسجد عثمانیہ قدوائی روڈ بیدرمیں حسب روایت قدیم سہ شبی شبینہ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔تفصیلات کے بموجب مورخہ 24، 25، 26 رمضان المبارک مطابق25ً،26،27 ،مارچبروزمنگل، چہار شنبہ،جمعرات نماز تراویح میں حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی محمد فیاض الدین نظامی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و صدر نائب قاضی بیدر روزانہ نماز تراویح میں 10 پارے قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کرینگے۔ نماز عشاء ٹھیک 8:30 بجے ادا کی جائیگی۔صدر مجلس انتظامی کمیٹی ، عہدیداران و جمیع اراکین اور اہلیان محلہ نے عامتہ المسلمین سے گزارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر تین روز میں مکمل قرآن پاک سننے کا شرف حاصل کریں ۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں مولانا محترم نے مسجد عثمان گنج حیدرآباد میں اور دوسرے عشرہ میں مسجد بغدادی ظہیرآباد میں نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے کا بفضل تعالیٰ شرف حاصل کرچکے ہیں ۔جامع مسجد بیدر میں تیسرے دہے کی نماز تہجدمیںختم رمضان المبارک تک روزآنہ تین پارے قرآن مجید سنانے کامولانا مفتی فیاض الدین نظامی ماشاء اللہ کل سے آغاز کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے