بیدر۔ 22؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): مسجد بغدادی درگاہ شریف ظہیرآبادمیں 10 رمضان المبارک سے 19 رمضان المبارک تک مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی بیدر نے نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی اسطرح انہوں نے 10 دن میں مکمل ایک قرآن مجید نماز تراویح میں سنانے کا شرف حاصل کیا۔واضح رہے کہ چاند رات سے پانچ رمضان المبارک تک مسجد عثمان گنج حیدرآباد میں چھ شبی شبینہ میں مکمل ایک قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی۔ کل بعد نماز تراویح مسجد بغدادی درگاہ شریف ظہیرآباد میں جلسہ ختم القرآن و تہنیت کا انعقاد عمل میں آیا۔ سجادہ نشین مسجدودرگاہ حضرت ممدوح ؒ نے شال و گلپوشی فرما کر تہنیت پیش کی۔ حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی محمد فیاض الدین نظامی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و نائب قاضی بیدر نے فضائل قرآن مجید بیان کئے۔

جلسہ کی کاروائی کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا۔ ممتاز نعت خواں نے حمد، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔سید حسام الدین قادری ظہیرآباد نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئے۔ ظہیرآباد و اطراف و اکناف کے بزرگوں و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مولانا مفتی فیاض الدین نظامی ، سجادہ نشین مسجدودرگاہ حضرت ممدوح ،حافظ و قاری ، سید فرحان قادری ،مولاناسید ضیاء الدین نظامی نائب قاضی ،حافظ محمدشکیل موذن مسجد ،و انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کو بغلگیر ہوکر مبارکباد دی ۔محمدعبدالصمدمنجو والا،محمد شکیل بھائی اور،محمدناصر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ رات دیر گئے فاتحہ ، طویل خصوصی دعائے سلامتی کے بعد روحانی تقریب تکمیل کو پہنچی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے