ظہیرآباد 22/مارچ(مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کی جانب سےرمضان المبارک کی اکیسویں شب پہلی طاق رات کابضمن تلاش شب قدر بعد نماز تراویح اسلامک سنٹر پر امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری کے زیر نگرانی انعقاد عمل میں آیا جس میں بطور مہمان خصوصی جناب اطہر محی الدین شاہد اسسٹنٹ سیکرٹری شعبہ ملی امور حلقہ تلنگانہ نے شرکت کی اور بعنوان” رمضان انفاق فی سبیل اللہ” اپنےخطاب میں کہا کہ اپنا دل پسند مال اللہ کی راہ میں جو کچھ اللہ نے دیا ہے اس میں سےخرچ کرنا چاہئے نماز کے بعد سب سے اہم فرض زکوۃ ہے زکوۃ ادا نہیں کی گئی تو ہمارے روزہ نمازو حج بھی قابل قبول نہیں ہے زکوۃ اللہ کے بندوں کا حق ہے خلوص نیت کے ساتھ اس کام کو کریں اپنا مال اشاعت دین دعوت دین نفاذ دین کےلیے خرچ کریں اس سے قبل جناب محمد ریاض الدین سابق سیکرٹری حلقہ نے بعنوان رمضان اور قرآن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن دستور حیات سرچشمہ ہدایت آفاقی و قانونی کتاب ہے یہ کتاب ایمان کتاب اخلاق کتاب نوراورکتاب انقلاب ہے رمضان اور قرآن کا گہرا رشتہ ہے چونکہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے روزے اسی کا شکرانہ ہے اس جلسہ کا آغاز محمد ریحان کی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔
افتتاحی کلمات محمد معین الدین معاون امیر مقامی نے ادا کئے بعنوان "تو کل” سید روف نے تقریر پیش کی بعنوان روزہ رمضان اور تقوی’ سلطان اعظم نے تقریر پیش کی بعد ازاں انفرادی عبادات کے لیے وقفہ دیا گیا نماز تہجد ادا کی گئی اور سحر میں طعام کا معقول انتظام کیا گیا اس موقع پر مردوخواتین کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا۔۔۔
