ظہیرآباد 22/مارچ(مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل کے موضع پیچاراگڑھ میں،،رعیتو ویدی،،کے ذریعہ کسانوں میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے متعلقہ آفیسر نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے فصلوں کی دیکھ بھال اور کھیتوں میں کا شتکاری جیسے دیگر زرعی امور پر تفصیلات بتائی۔مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوہیر منڈل، میں زیادہ تر، ادرک،آلو،پیاز لہسن جیسے دیگر فصلیں سویابین مکئی،گنا،کپاس، وغیرہ کی کاشتکاری کی جاتی ہے۔اگر ان فصلوں کی وقت پر دیکھ بھال نہیں کی گئی تو فصلیں خراب ھوجاتی ہیں بعض مرتبہ کیڑا لگ جاتا ہے بعض مرتبہ فصل جل جاتی ہے۔اس لئے فصلوں کو وقت پر کھاد پانی دیتے رہیں اور پودوں کے آس پاس گھاس پھوس بڑھنے سے بچائیں۔ مذکورہ پروگرام میں کیڑا لگنے پر کونسی کھاد کتنی مقدار میں ڈالی جائے وہ بھی زرعی آفیسر کی جانب بتا دیا گیا ہے۔اس موقع پر ایگریکلچر اے ڈی بھیکشاپتی،اے او نوین کمار کے علاوہ پروفیسر و سائینٹس راھول جیسے دیگر گاؤں کی عوام کسان کثیر تعداد میں موجود تھے۔۔۔
