ظہیرآباد 22/مارچ(مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل کے مواضعات، خانہ پور،کتور، میں آج ،،بگ ٹی وی ،، کے زیر اہتمام،مانا ہاسپٹل سنگاریڈی کے ڈاکٹرز کے ذریعہ،،مفت میگا ہیلتھ کیمپ،، کا انعقاد عمل میں آیا۔تفصیلات کے بموجب انسانی ہمدردی اور انسانی خدمات کے لئے اب میڈیا بھی انسانی صحت کے لئے پوری توجہ دے رہا ہے اور ایک مضبوط ستون کی طرح کام کرنے کے لئے میدان میں ہے۔اس کیمپ کا افتتاح مہمان خصوصی مسٹر ستیش یس آئی کوہیر پولیس اسٹیشن نے فیتہ کاٹ کر کیا۔مذکورہ کیمپ میں کوہیر منڈل کے مواضعات کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کرتے ھوئے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
مذکورہ کیمپ میں شوگر ٹیسٹ، بی پی،جنرل چیک ایپ، آنکھوں کا ٹیسٹ، گائناکالوجسٹ،ہسٹامائن وغیرہ بیماریوں کی مفت دوائیاں بھی دی گئیں۔اس موقع پر عوامی نمائندوں کے علاوہ دیگر عوام بھی کثیر تعداد میں شریک تھی۔آخر میں بگ ٹی وی کے انتظامیہ نے مریضوں، عوام اور بالخصوص مانا ہاسپٹل سنگاریڈی کے ڈاکٹرز وعملہ کا شکریہ اداکیا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے