،،ظہیراباد رکن اسمبلی کے مانک راؤ،، کی جانب سے مسلم وغیر مسلم بھائیوں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام

امیر مقامی جماعت اسلامی محمد ناظم الدین غوری و دیگر کا خطاب

 ظہیرآباد ۔24/ مارچ( مشرقی آواز جدید):  رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر ظہیراباد ایم ایل اے کو نینٹی مانک راؤ نے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے مسلم بھائیوں کے لیے ایم ایل اے کیمپ آفس ظہیراباد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقامی ایم ایل اے کے مانک راؤ نے رمضان مقدس کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دعوت افطار میں بلامذہب و ملت شرکت کرنے سے آپسی بھائی چارہ کے جذبات میں اضافہ ہوتا ہے اور سیکولر اقدار کی حفاظت بھی ہوتی ہے۔ مسلمان بھائی پورے اصولوں کے ساتھ روزے رکھتے ہیں اور ایک مہینے کے سخت ترین قوانین کے ساتھ اللہ سے دعا بھی کرتے ہیں۔

اس پروگرام میں مہمان خصوصی امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ یہ کتاب سارے انسانوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے اس کو تمام بندگان خدا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے اظہار خوشنودی کیا۔ اس موقع پر امیر مقامی اور معاون امیر مقامی محمد معین الدین اور محمد ارشاد رکن شوریٰ کی جانب سے تلگو قرآن اور گیٹورائی ایم ایل اے و دیگر بطور تحفہ پیش کئے گئے قاضی سید ضیاء الدین نے دعا کی اور نماز مغرب کی امامت کی۔ بعد ازاں تمام شرکاء کے لئے طعام کا بھی نظم رکھا گیا۔

اس موقع پر ڈی سی ایم ایس کے چئیرمین شیو کمار، سابق چیئرمین جی گنڈپا پی راما کرشنا ریڈی، سابق ایم پی وجئے کمار، سابق چیرمین آتما کمیٹی پینٹا ریڈی، سابق میونسپل چیرمین الاڈی نرسملو ، محمد تنظیم احمد، ٹاؤن سابق صدر سید محی الدین ، رکن ریلوے مشاورتی بورڈ شیخ فرید،محمد سیف الدین غوری سیف شیخ وحید محمد مرتضیٰ محمد علی محمد علیم الدین محمد یوسف محمد شریف زبیر احمد سید جلال الدین عارف غوری فرحان قادری مختلف منڈلوں کے بی آر ایس پارٹی صدور کے علاوہ ہندو مسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے