بیدر۔ 25؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): خواتین اور بہبودی ء اطفال محکمہ حکومت کرناٹک کی وزیر وزیر محترمہ لکشمی ہیبالکرسے بنگلور میں مبینہ طورپر ملاقات کی گئی ۔ اور بتایاگیاکہ سریدھر ایم ڈپٹی ڈائریکٹر، ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، بیدر، مرکزی حکومت کی اہم ترین اسکیموں جیسے مشن شکتی اور راشٹریہ پوشنا ابھیان کے تحت کچھ عہدوں کی بھرتی اور آنگن واڑی اساتذہ اور مددگاروں کی بھرتی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اس سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین معزز ڈپٹی کمشنر بیدر ہیں۔ اس بھرتی گھوٹالہ سے متعلق معاملہ کئی بار معزز ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لایا گیا تھا۔ وہ ”یہ سب کیاہے رے” کہہ رہے ہیں۔ہماراخیال ہے کہ معزز ڈپٹی کمشنر بدعنوان اہلکاروں کی پشت پناہ بن چکی ہیں۔

بیدر کے لوگ اس وقت معزز ڈپٹی کمشنر کی سرگرمیوں کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں۔ بیدر ضلع انچارج وزیر کو بیدر ضلع پنچایت، کے ڈی بی اجلاس میں 6 بار ان گھوٹالوں کے بارے میں پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں درخواست مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش کی گئی۔ معزز وزیر نے یقین دلایا کہ وہ مناسب کارروائی کرنے کے لیے انکوائری کی سفارش کریں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ تفتیش کس مرحلے پر ہے۔ بیدر ضلع کے لوگوں کو یقین ہے کہ معزز انچارج وزیر متاثرہ امیدواروں کو انصاف فراہم کریں گے۔ اسی طرح، خواتین اور بچوں کی بہبود کی ترقی کے محکمے، بیدر کے بارے میں حال ہی میں میڈیا میں تین سے چار (3-4)دفعہ انڈے گھوٹالے اور بیلّا گھوٹالے کے بارے میں آیاہے۔ اس کے باوجود بھی ضلع بیدر میں (یہ ہویا) بھرتی کا معاملے، کسی قسم کے اعتراضات کی پروا نہیں کی جا رہی ہے اور اس نے ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے کہ انہیں ہر روز دفتر کے چکر لگانا پڑتا ہے۔ اس لیے بیدر ڈسٹرکٹ جنتادل سیکولر اسٹوڈنٹ یونٹ کے ضلع صدر ابھی کاڑے نے خواتین اور بچوں کی بہبود اور ترقی کے محکمے کی وزیر محترمہ لکشمی ہیبالکر سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے میں ہونے والے گھپلوں اور بدعنوانی کو ان کے سامنے پیش کریں گے ۔ وہ ان خاطی افراد کے خلاف مناسب کارروائی کے لیے بیدر ضلع کا دورہ کریں۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے