بیدر۔ یکم اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): سابق قومی ہاکی کھلاڑی (زمرہ سرکاری ملازمین) اورمؤظف مدرس جناب شیخ مسیح الدین نے عیدالفطر کے مبارک موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارجات بیدر اور سابق ای سی اواردو برائے دفتر ڈی ڈی پی آئی جناب سید خورشید قادری کے ساتھ ایک اہم پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے دائیں ہاتھ پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے ہیں ۔ جو وقف بل کے خلاف احتجاج کی صورت ہیں۔ اسی تصویر کے ساتھ انھوں نے عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے یہ پیغام دیاہے کہ ملت اسلامیہ متحد ہوگی تو سرخروہوگی ورنہ نہیں ۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان میں سابق ہاکی کھلاڑی جناب شیخ مسیح الدین سخت علیل ہوگئے تھے۔ان کے حامیوں کی دعاؤں اور رب کائنات کی مشیت تھی کہ وہ صحت یاب ہوگئے الحمد للہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے