بیدر۔ یکم اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک وٹرنری یونیورسٹی کے سابق افسر جناب ویر بھدرپا اپن کی اطلاع کے بموجب عیدالفطر کے موقع پر کرناٹک وٹرنری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جناب اسمعیل پٹیل کی طرف سے منااکھیلی میں ان کی رہائش گاہ پر ایک ضیافت رکھی گئی ۔ جس میں کئی ایک غیرمسلم اور مسلم بھائی شریک رہے۔
اس موقع پر مہمانوں کی شالپوشی اور گلپوشی بھی کی گئی۔ عید کی ایسی ضیافتوں کی آج ضرورت ہے تاکہ ملک میں ہندومسلم بھائی چارہ بنارہے۔

