ظہیرآباد 2/اپریل(مشرقی آواز جدید): تعلقہ ظہیرآباد کے موضع ملچلمہ میں واقع درگاہ حضرت مولانا شیخ الشیوخ پیر منان و پیر حنان صاحب قبلہ رحمت اللہ علیہ کے 46 واں عرس کی دو روزہ تقاریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب عرس انتظامی کمیٹی نے بتایا، پہلا سرکاری صندل بتاریخ 4/اپریل 2025 مطابق 5/شوال المکرم 1446ھ بروز جمعہ کو بعد نماز عشاء جناب یم جئے پال ریڈی صاحب ایکس چیئرمین ڈی سی سی بینک کے مکان سے برآمد ہو کر گلیوں میں گشت کرتا ہوا رات دیر گئے درگاہ پہونچے گا جہاں صندل کی مالی رسم وچادر گل پیش کی جائے گی، دوسرے دن 5/اپریل 2025 مطابق 6/شوال المکرم 1446ھ بروز ہفتہ کو دوسرا خانگی صندل قریش برادری ملچلمہ وتاجران فروٹ لالہ پیٹ،و پنکھا جلوس نوجوانان ملچلمہ کی جانب سے نکالا جائے گا، اسی طرح سے 4 اور 5 اپریل کو دو روزہ قوالی کا شاندار پروگرام بھی رکھا گیا ھے جس میں اتر پردیش کے مشہور و معروف قوال حضرات، نعیم صابری اور ناظم صابری حصہ لے رھے ہیں۔ نیز زائرین و معتقدین اور شرکاء ہر خاص وعام کے لئے بعد نماز مغرب دو روزہ تناول وطعام کا بھی نظم رکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں عرس کمیٹی کے صدر یم بچی ریڈی، نائب صدر محمد کاظم صاحب آندول والے، یم پانڈورنگاریڈی سرپنچ واہلیان ملچلمہ نے زائرین و معتقدین سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے