بیدر۔ 2؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر ساریکا زوجہ سنیل راج راگا، ایسوسی ایٹ پروفیسر، وی ٹی یو، سی جی پی ایس، مودنہلی، چکبالاپور، بیدر کی رہنے والی ہیں اورمنگل پیٹ کے کرناٹک ہائی اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر جئے راج راگاان کے خسراور مقامی کرناٹک فارمیسی کرناٹک کالج کے فارمیسی کے پروفیسر سنیل راگا کی دھرم پتنی ہیں۔

بیدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، نائب صدور اور عہدیداروں کو نہ صرف فخر ہے بلکہ خوشی ہے اور سنیل راجہ راگا کی اہلیہ کو حال ہی میں MHOW، اندور میں منعقدہ 10 میٹر پسٹل ISSF آرمی مارکس مین شپ یونٹ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ وہ قومی اور عالمی سطح پر اس طرح کے مقابلوں میں مسلسل کامیابی حاصل کرے اور بیدر، ریاست کرناٹک اور ملک کا نام روشن کرے۔

اس بات کی اطلاع ڈاکٹر ویندر شاہ اور بی جی شیٹکار سکریڑی وصدر بیدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے