ظہیرآباد 13/  اپریل (مشرقی آوازجدید): مسٹر جے راملو پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج بوائز 1 الگول ظییرآباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج الگول بوائز 1 میں تعلیمی سال 26 – 2025 کے لئے داخلوں کی تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں اقلیتوں (مسلمانوں) کی تعلیمی ترقی کے لئے ریاست بھر میں جملہ 204 اقلیتی و اقامتی اسکولس و جونیئر کالجس قائم کئے گئے ہیں. یہ اسکولس انگریزی میڈیم ہیں. اور یہاں اُردو اور عربی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے. یہاں کارپوریٹ اسکول کی طرح تعلیم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے. اور بچوں کو قیام و طعام کے علاوہ کاپیاں، کتابیں اور یونیفارم بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تعلیمی سال یعنی 26-2025 کے لیے داخلے جاری ہیں . خواہشمند مند اولیائے طلباء اپنے بچوں کے تابناک مستقبل کے لئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج الگول بوائز 1 میں داخلہ دلائیں داخلے جماعت پنجم اور انٹر میڈیٹ سال اول میں ایم پی سی گروپ میں جاری ہیں. داخلوں کی آخری تاریخ 30اپریل 2025 مقرر کی گئی ہے. مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر، 7207998987، پر ربط  کیا  جا سکتا ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے