نوجوانوں کی کردار سازی اور فکری تربیت کے لیے پانچ روزہ رہائشی کیمپ کا اعلان

بسواکلیان: (مُحمّد نعیم الدین نامہ نگار): طلبہ و نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت کے لیے سرگرم تنظیم "اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا” (SIO) بسواکلیان یونٹ کی جانب سے "قرآنی یوتھ کیمپ — ایک بامقصد زندگی کی طرف” کے عنوان سے پانچ روزہ رہائشی و تربیتی کیمپ کے پوسٹر کی شاندار رسمِ رونمائی گزشتہ اتوار کو انجام دی گئی۔
اس موقع پر مختلف معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت فرمائی جن میں جناب محمد نعیم الدین، معاون امیر مقامی ,جناب منہاج بھولے معاون امیر مقامی, اور غلام رسول صاحب، جناب مرزا انور بیگ، مولانا اظہارالحق قاسمی صاحب، ذوالفقار احمد چابک سوار، خلیل گوبڑے، انور بیدری صاحب، حضور پاشا صاحب، ریاض پٹیل، سید جاوید متین (ضلع صدر ایس آئی او بیدر)، اور میر مشتاق علی (پروگرام آرگنائزر)شامل تھے۔ ان تمام شخصیات کے دستِ مبارک سے اس پوسٹر کی رونمائی انجام پائی۔
کیمپ کی تفصیلات:
ایس آئی او ضلع بیدر کی جانب سے یہ تربیتی کیمپ 7 مئی تا 11 مئی 2025، آر جی پیلس، یعقوب پورہ، ڈائمنڈ کالج کے قریب، پرتاپور روڈ، بسواکلیان، ضلع بیدر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ کیمپ خاص طور پر 9ویں، 10ویں، پی یو سی اور ڈگری کے طلبہ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوان ذہنوں کو قرآن کے الہامی پیغام سے جوڑنا، اسلامی کردار کی تعمیر کرنا اور علم، نظم و ضبط اور روحانیت سے آراستہ کرکے ان کی زندگی کو  بامقصد بنانا ہے۔ طلبہ کا رجسٹریشن جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے