بورڈ آف الیکٹرو ہومیوپیتھی کا قیام 24 اپریل 1975 میں وجود میں آیا تھا۔

لکھنؤ: الیکٹرو ہومیوپیتھی کی تعلیم اور فروغ کے لئے بورڈ کے ذریعے لگاتار کوششیں ہوتی رہی ہیں۔ جن میں مختلف عدالتوں کے ساتھ ہی سپریم کورٹ تک میں الیکٹرو ہومیوپیتھی کو تسلیم کئے جانے کے مطالبات کئے گئے ہیں جن کے نتیجے میں الیکٹرو ہومیوپیتھی کے پورے ملک میں تعلیمی ادارے قائم ہیں اور بڑی تعداد میں الیکٹرو ہومیوپیتھی ڈاکٹر عوام کو سستی اور آسان طبی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
بورڈ آف الیکٹرو ہومیوپیتھی اپنے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر 24 اپریل 2025 کو سہکارتا بھون، ودھان سبھا مارگ، لکھنؤ میں صبح دس بجے ایک نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
آج بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ہاشم ادریسی کی صدارت میں کانفرنس کی آرگنازنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں رجسٹرار بورڈ سنجے کمار دویدی، ڈاکٹر پریکھان رام دھوسیا، ڈاکٹر راکیش شرما، ڈاکٹر نریندر بھوشن نگم، ڈاکٹر ایاز احمد، ڈاکٹر آشوتوش کپور، ڈاکٹر ٹیک چندرا، ڈاکٹر مہر وشواس سوروپ، سنتوش مشرا، محمد خالد اور محمد نسیم ادریسی شامل تھے۔

مذکورہ اطلاع سنتوش مشرا نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے