بعنوان: ’’توحید، شرک اور بدعت قرآن و سنت کی روشنی میں
بیدر۔8؍مئی(شاروق حسن قادری): سید صفی اللہ قادری کے پریس نوٹ کے مطابق9 ؍مئی 2025 بروز جمعہ کو بعدنماز مغرب "درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ، درگاہ پورہ بیدر” میں ایک عظیم الشان دینی جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسے کا موضوع "توحید، شرک اور بدعت قرآن و سنت کی روشنی میں” رکھا گیا ہے۔اس خصوصی جلسہ میں ممتاز اسلامی اسکالر اور مفکر قوم و ملت ڈاکٹر سید فضل اللہ چشتی صاحب (ایم ٹیک، پی ایچ ڈی، بانی و صدر فلاح ریسرچ فاؤنڈیشن دہلی) مہمان خصوصی کے طور پر خطاب فرمائیں گے۔ ڈاکٹر چشتی اپنے علمی، تحقیقی اور دینی خدمات کے باعث ملک بھر میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔یہ روح پرور جلسہ ٹیم اہل سنہ وے بیدر کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جلسے میں عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ توحید، شرک اور بدعت جیسے اہم دینی موضوعات پر رہنمائی حاصل کر سکیں۔
