میربیدری، بیدر،کرناٹک
کرنے تو سجدے ہیں، دیکھ بھی لو
بچ گئے اب تھوڑے ہیں، دیکھ بھی لو
نوٹ بہت گندے ہیں، دیکھ بھی لو
لوگ اس کے چمچے ہیں، دیکھ بھی لو
نقص کوئی تم میں نہیں ہے لیکن
مجھ میں بسے دھوکے ہیں، دیکھ بھی لو
تم ہو میٹھا خربوزہ پیارے
لوگ چھری جیسے ہیں، دیکھ بھی لو
کالے حروف سے عزت لیک ملے
کیا تعریف کئے ہیں، دیکھ بھی لو
چاندی بالوں میں اُگ آئی ہے
حضرت کیا یہ بڑے ہیں، دیکھ بھی لو
دن کے اُجالے راس نہیں آتے
شب میں تو دھوکے ہیں، دیکھ بھی لو
گِر گِر کر اٹھنے پہ تمہارے یہاں
کتنے لوگ جلے ہیں، دیکھ بھی لو
تاج محل کہ قطب مینار میاں
پرکھوں کے تحفے ہیں، دیکھ بھی لو
آگے چلنے کا دعویٰ ان کا
رہ گئے وہ پیچھے ہیں، دیکھ بھی لو
جنگ میں فتح ہوئی، شاہد رہنا
بوڑھے تک ناچے ہیں، دیکھ بھی لو
تم نے جس کو پلٹ کر دیکھا نہیں
لوگ اس کے پیچھے ہیں، دیکھ بھی لو
جی ، ملت کی ترقی کی خاطر
ذہنوں میں چندے ہیں، دیکھ بھی لو
سرکاروں سے شکایت کیسی میر
دیش میں اندھے پلے ہیں، دیکھ بھی لو
ظلم کو سہنے ، چپ رہنے کے لئے
میرغریب پڑے ہیں، دیکھ بھی لو

