حیدرآباد۔ 26؍مئی (محمدسخاوت علی نظامی): آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے ذریعہ وقف(ترمیمی) ایکٹ 2025ء کو لے کر ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک اسٹارنگ پوائنٹ عزیزیہ مسجد مہدی پٹنم میں انسانی زنجیر کا اہتمام کیاگیا۔
متنازعہ وقف ترمیمی قوانین کے خلاف بعدنماز ظہر رکن اسمبلی MIMمحمد ماجد حسین، کارپوریٹرس وجے نگر کالونی ڈاکٹر قاسم ، ملے پلی محمد ظفر، جھرہ محمد موسیٰ، حلقہ زیبا باغ نائب صدر محمد رحمت علی اور دیگر صدر، نائب صدرواراکین کی قیادت میں انسانی زنجیرکے ذریعہ احتجاج کیاگیا۔ جس میں مقامی افراد کی کثیرتعداد نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور حکومتِ ہند سے ترمیمی قانون کو غیرمشروط طریقے سے واپس لے کر رد کرنے کامطالبہ کیا۔ نیزوقف ترمیمی قوانین کی مکمل تنسیخ تک احتجاج جاری رکھنے اور اس میں شدت پیدا کرنے کاانتباہ دیا۔

