چٹگوپہ۔ 26؍مئی (محمدعبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ رعیت سمپرک کیندر میں سال 2025-26 کے لئے آج بروز پیر بتاریخ 26/ مئی کو کسانوں میں بیجوں کی تقسیم کی شروعات کی گئی۔ اس میں 1) سویابین 2)تور 3)اڑد 4) مونگ کے بیجوں کی تقسیم جاری ہے ۔ رعیت سمپرک کیندر نرنہ کی آفیسر نیلامبیکا کے مطابق نرنہ سرکل میں آنے والے دیہاتوں میں بھی بیجوں کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ بتاریخ 26/ اور 27/ مئی کو نرنہ،متنگی،بسیراپور،اڈبال،بی نلی،دیہات کے کسانوں میں اور بتاریخ 28/مئی کو منگلگی،ناگن کھیرہ دیہات میں بیجوں کی تقسیم عمل میںآئے گی۔ بتاریخ 29/ میں کو نرنہ رعیت سمپرک کیندر سے علی پور،مدرگی،بھدراپور،دیوگری دیہات کے کسانوں میں بیج دیا جاے گا۔بتاریخ 30/مئی کو تمام نرنہ سرکل کے کسانوں میںبیجوں کی تقسیم عمل میں آے گی۔ افسرنیلامبیکا کے مطابق ایس،سی،اور ایس،ٹی کسانوں کو آدھارکارڈ،پھانی نقل،کاسٹ سرٹیفکیٹ بتانا ضروری ہے۔ اور جنرل والوں کو آدھار کارڈ، پھانی کی نقل ضروری ہے۔واضح رہے جنرل والوں کو کچھ رقم زیادہ ادا کرنی ہے۔اورمیناریٹی کو جنرل کے برابر رقم ادا کرنی ہوگی۔ زائد تفصیلات راست رابطہ کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔

