قرآن حکیم کی آیات کا اثر بڑاحیرت انگیز: مفتی صادق
سہارنپور(احمد رضا): حالات حاضرہ میں ملت اسلامیہ کے سامنے جو بھی ظلم و جبر اور فتنے سر پھیلائے کھڑے ہیں وہ صرف ہمارے ایمان کی کمزوری اور کلام اللہ شریف سے دوری رکھنے کا نتیجہ ہے اس حقیقت سے پوری کائنات خوب واقف ہے کہ اللہ رب العزت کا کلام ہی سب سے اعلی اور غلبہ والا کلام ہے قرآن کریم خد اس سچّائی کو اپنی آیات میں بیان کر رہا ہے! آج سے قریب 1446 سال قبل کل کائنات کے خالق اللہ رب العزت نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر غار حراء میں کلام اللہ شریف کی شکل میں جو اپنا پاک پیغام نازل فرمایا تھا آج اسی کلام اللہ شریف کی برکت سے اہل ایمان کل عالم میں سرداری کرنے کی لیاقت اور صلاحیت رکھتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ اور اللہ کے پاک رسول محمد صل اللہ علیہ وسلم کے احکامات سے دوری کے باعث آج ملت اسلامیہ ہر موقع پر شرمندگی اور پستی کا شکار بنِ رہی ہے فلسطین میں ستر ہزار سے زائد مسلم مرد خواتین اور بچے اسرائیلی حکومت اور فوج کی بربریت کے نتیجہ میں شہید کر دئیے گئے لاکھوں زخمی ہیں اپنے ہی ملک میں ہم پر بھی شدت پسند تنظیموں کے حملہ سبھی کے سامنے ہیں ہزاروں مسجدیں مزارات اور مدارس اسلامیہ کو مسمار کردیا گیا ہے لاکھوں گھروں اور دکانوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے کوئی مدد کے لئے ساتھ نہی آرہا ہے کل ملاکر آج ملت اسلامیہ پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہی ہے وجہ صرف اور صرف یہی ہے کہ ہم اپنے پروردگار کی اطاعت سے منھ پھیر ے ہوئے ہیں استغفر اللہ ! عالم دین مولانا مفتی محمد صادق نے فرمایا کہ یہ ایک لازوال حقیقت ہے کہ جس دن کل عالم کا مسلمان قرآن کریم کو اپنا امام تسلیم کر لیں گے اسی دن یہود اور اہل ہنود کی حکومتوں کی چو لیں ہلنے لگیں گی بس سچ میں یہی ہے* قرآن کریم کی عظمت اور بزرگی سبحان اللہ الحمدللہ اللہ اکبر* ! مفکر اسلام مفتی محمد صادق نے اپنے خاص بیان میں واضع کیا کہ ایوب اہل بیت کی اولاد میں ایک بہت ہی عظیم ہستی موجود ہے یہ ہیں حضرت عون یہ بڑے بلند مقام مرتبہ کے حامل ہیں ان سے کسی شخص نے سوال کیا کہ آگر کوئی آپ سے کہے کہ رات ہے اور وہ ہو دن اگر کہے دن ہے تو وہ ہو رات تو کیا آپ ایسا ہو سکتا ہے یعنی دن میں بھی رات ہو سکتی ہے رات میں بھی دن ہو سکتا ہے تو انہوں نے فرمایا ہاں میرے پاس ایک ایسا خزانہ ہے جسے میں اللّه کی بارگاہ میں پیش کرو گا تو وہ رات کو بھی دن بنا سکتا ہے اور دن کو بھی رات یعنی کہ اتنا وہ عظیم خزانہ ہے تو اس شخص نے پوچھا وہ کیا خزانہ ہے کو نسا خزانہ ہے تو انہوں نے کہا میں سورت توبہ کی آخری دو آیات میں وہ خزانہ دیکھتا ہوں ایسا خزانہ جو کہ میں اللہ کی بار گاہ میں انکو پڑھ کر پیش کرو تو وہ میری بات کو پوری کر دیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن کریم در اصل ایک زندہ معجزہ ہے بس اگر آپکی شادی کا مسئلہ ہے رشتو ں میں رکا وٹ يا اولاد کا نہ ہونا کاروبار کا نہ چلنا جادو بندش جنات کا سامنا ہو یا اور کوئی بھی ایسی الجھن ہو تو کلام اللہ شریف سے فیض حاصل کر یں اگر کوئی خواہش ہے جو عرصہ دراز سے پوری نہیں ہو رہی ہے یا کوئی کام لٹکا ہوا ہےتو آپ بھی اللّه کی بارگاہ میں یہ خزانہ پیش کرے اور من چا ہی مراد پا لیں طریقہ عمل۔۔۔۔۔۔۔ پہلا طریقہ ہر نماز بعد سورت توبہ کی آخری 2 آیات 21 دفعہ یا 41 دفعہ پڑھے دوسرا طریقہ روزانہ 313 دفعہ پڑھے سخت مشکل پریشانی والے یا حا جت بڑی ہو تو دوسرا طریقہ پر عمل کرے!

