بیدر۔ 3؍ جون(محمدیوسف رحیم بیدری): پلوی ناگپا تلوار (عمر 24) بیدرایئر فورس کی رہائشی، گھرموقوعہ چدری، 24-05-2025 کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئی ہے۔لاپتہ ہونے والی خاتون کا قد 5 فٹ ہے، اس کا رنگ صاف ہے، اس کی ساخت درمیانی ہے، اس نے سرخ چوڑی دار پائجامہ پہنا ہوا ہے۔ ہندی، کنڑ اور مراٹھی بولتی ہے۔گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی کو اس لاپتہ خاتون کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ گاندھی گنج پولس اسٹیشن سے فون نمبر08482-226233اور 9480803448، کنٹرول روم بیدر فون نمبر08482-226704 پر رابطہ کریں۔

