سہارنپور ( احمد رضا): اللہ رب العزت کے حوالہ سے اگر آپ اور ہم غور کریں تو ماہ ذالحج کو بڑی فضیلت حاصل ہے اس ماہ کی عبادات اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے اس لئے ہم پر لازم ہے کہ دس دن میں جس قدر بھی ممکن ہو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کریں اور اللہ تعالیٰ کا فضل حاصل کریں یہی ہم سب کے لئے افضل عمل ہوگا!
تحریک اصلاح خواتین کے عنوان کے تحت یہاں معروف دینی تعلیم نسواں کی درسگاہ جامعۃ الطیبات میں ایک پروگرام برائے مستورات منعقد ہوا جس میں جامعہ ہذا کی طالبہ مبشرہ میواتی نے قرآن کریم کی تلاوت کی اور حمد صبیحہ تعلیم گنگوہی نے پیش کی اور طیبہ میواتی نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی بعدہ جامعہ کی مؤقر معلمہ عادلہ راؤ نے عمل صالح کی اہمیت نیز عشرۂ ذی الحجہ کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا عشرۂ ذی الحجہ نیکیوں کا موسم بہار ہے حدیث شریف میں آتا ہے کہ ان دس دنوں میں نیک اعمال عند اللہ بہت محبوب ہیں لہذا تمام خواتین اسلام و طالبات ان دس دنوں میں خوب عبادات کا اہتمام کریں ان دس دنوں میں ایک روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے ان کے بعد جامعہ ہذا کی ناظمہ معلمہ عائشہ صدیقہ صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرنفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے بہترین مسلمان وہ ہے جو آخرت کی فکر کرے اور کل کیلئے نیک اعمال کا ذخیرہ اکٹھا کرے کیونکہ حدیث شریف میں ہے دنیا آخرت کی کھیتی ہے جیسا بیج ڈالو گے ویسی ہی فصل کاٹوگے یعنی نیک اعمال اختیار کروگے تو کل اس کا بہترین نتیجہ جنت کی شکل میں ملے گا ان کے بعد جامعہ ہذا کی پرنسپل معلمہ کریم بانو صاحبہ نے تعلیم و متعلقات تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کو ادب کی تلقین کی کہ ادب سے علم آتا ہے باادب بانصیب بے ادب بے نصیب موصوفہ ہی دعاء پر یہ پروگرام اختتام کو پہونچا جس میں جامعہ کی طالبات کے علاوہ شہر کی خواتین نے شرکت کی خصوصی شرکاء میں معلمہ رابعہ طیبی ۔معلمہ علمہ طیبی معلمہ دانشتہ طیبی معلمہ گلستاں طیبی و دیگر معلمات شریک رہیں!

Post Views: 317