مسابقۂ سوالات کے فائنل راؤنڈ میں ساریہ اول، محمدمعاذدوم، مہوش سوم قرارپائیں، سات مساہمین ممتاز نمبرات سے کامیاب
ہردوئی: 16/جون: ہردوئی کے سٹی پیلس میں عظیم الشان مسابقۂ سوالات کا انعامی واختتامی اجلاس مجلس ریاض الابرار کے زیر انتظام منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے مفتی ظفراحمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء وسطی زون اترپردیش نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ عظیم الشان اسلامی کوئز کی آخری انعامی تقریب ہے، جس میں ضلع بھرسے منتخب ہوئے طلبہ وطالبات کا فائنل راؤنڈ ہے،اس میں بھی مسابقہء سوالات کا دورانیہ رکھا گیا ہے، اور مساہمین سے سوالات وجوابات کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عظیم الشان مسابقہ سوالات کا انعامی واختتامی اجلاس مجلس ریاض الابرار کے زیر انتظام شہر ہردوئی کے سٹی پیلس میں منعقد ہوا، جس میں مفتی ظفر احمدقاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کی صحیح اور درست معلومات امت تک پہونچانا یہ بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے، بہت خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ مفتی اخلاق قاسمی اور ان کے معاونین ورفقاء نے بڑی جدجہد کے ساتھ اس کارواں کو آگے بڑھایا اور مسابقہء سوالات میں ہرایک کو شریک کیا۔بعدازاں پروفیسر سید نعمان شاہ جہاں پورنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ مسابقہء سوالات دراصل ایک اطلاع ہے، انفارمیشن ہے، اصل علم وہ ہے جس سے عرفان الٰہی کی یادیں تازہ ہوجائیں۔ دریں اثنا مولانا عبدالجبارقاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع ہردوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اتنا بڑا پروگرام کیسے ممکن ہوسکتا،لیکن بہرحال دیکھا اور شریک ہواتو اندازہ ہوا بہت کڑی محنت اور جدوجہد کے بعد اس نتیجہ پر پہونچے کہ واقعی لائق صد مبارک باد ہیں ارکان اربعہ،مولانا عبدالجبارقاسمی نے ارکان اربعہ کی تشریح کرتے ہوئے کہاکہ مفتی اخلاق قاسمی، حافظ کلیم اشرفی، مولانا عطاء اللہ قاسمی،مولانا اطہرقاسمی۔ان حضرات نے جس طرح شب وروز محنت کرکے امت کے نونہالوں کو جس طرح دین سے جوڑاہے،اس کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔
قبل ازیں مفتی محمد جنیدقاسمی استاذ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کی ترویج واشاعت کے لیے جو بھی مجلس منعقد کی جاتی ہے وہ خیر سے خالی نہیں ہوتی، آج کی یہ محفل بھی خیر سے خالی نہیں کیونکہ دین کی بنیادی اور درست معلومات حاصل ہورہی ہیں،اور دین سے عظمت ومحبت پیداہونے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے،خداتعالیٰ اس کو ثمر باربنائے۔بعدازاں سوالات کا سلسلہ شروع ہوا،جو طلبہ مختلف علاقوں سے کامیاب ہوکرآئے تھے،ان کا مسابقہ کرایاگیا۔مفتی اخلاق قاسمی نے اس کی ترتیب اس طرح بتائی کہ: ایک مساہم سے پانچ سوالات کیے جائیں گے،درست جوابات دینے پر اس کو ٹاپ ٹین میں شمارکرلیاجائے گا۔ سب سبے پہلے مفتی محمد جنیدقاسمی استاذ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآبادنے سات مساہم سے پانچ پانچ سوالات کیے درست جوابات کی نشان دہی کے لیے مفتی عبدالوہاب کا انتخاب کیاگیا تھا۔
بعدازاں اسلامی کوئز کے کنوینرمولانا اطہرقاسمی نے بالترتیب 70کے قریب طلبہ وطالبات سے سوالات کیے گئے۔درست جوابات دینے والوں کی تعدادزیادہ ہوگئی،اس دوران بڑوں سے مشورہ کے بعد طے پایاکہ قرعہ اندازی سے دس مساہمین کا ا نتخاب کرلیاجائے،چنانچہ ایساہی ہوا، دس مساہمین کے انتخاب کے بعد، دس دس سوالات کیے گئے،درست جوابات دینے والوں سے مزیددودو سوالات حافظ کلیم اشرفی صدر اسلامی کوئز نے کیے۔ ساریہ سنڈیلہ نے پہلی پوزیشن، دوم پوزیشن محمد معاذپہانی اور سوم پوزیشن مہوش ملاواں نے حاصل کی۔سات مساہمین کو ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر اعلیٰ انعام سے نوازا گیا۔پروگرام کا آغاز قاری فضل اللہ کی تلاوت سے ہوا،جبہ نعت کا نذرانہ ساحل بسوانی، حافظ معظم بلگرامی،حافظ فخرالدین نے مشترکہ طورپرپیش کیا۔نظامت کے فرائض مفتی اخلاق قاسمی نائب صدر اسلامی کوئز نے انجام دیے۔
اس موقع پر مولانا غفران مدرسہ انوارالعلوم،مولانا طارق جامعہ انوارالعلوم،مولانا عطاء اللہ قاسمی، مفتی عاقل قاسمی،مفتی شاداب قاسمی، مولانافرحان اشاعتی، مولانا زعیم الاسلام، مولانا مسعود ندوی،مفتی وکیل قاسمی، مولانا شمس تبریز ندوی،مولانا احمدعبداللہ،مولانا معروف قاسمی،مفتی جابرقاسمی،مولانا عبدالرحمن جامعی،قاری اسعد اقبال اور ان کے علاوہ کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی، اخیرمیں روحانی طبیب وعامل حافظ کلیم اشرفی صدر اسلامی کوئز نے حاضرین کا شکریہ اداکیا۔مفتی اخلاق قاسمی نے آئندہ سال سیرت صحابہ کے عنوان سے کوئز کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
