مہراج گنج :نگر پنچایت برجمن گنج ۔آلمائٹی پبلک انٹر کالج برجمن گنج کے طالب علم وویک کسودھن کو میڈیکل مشترکہ داخلہ امتحان NEET میں کا میابی ملی ہے۔نگر پنچایت برجمن گنج کے ببلو پرساد کسودھن کے بیٹے وویک کسودھن NEET2025 میںانتخاب ہوا ہے۔ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین، بہن بھائیوں اور اساتذہ کو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال کا پرچہ پچھلے سالوں کے مقابلے مشکل تھا، خاص طور پر فزکس کے سوالات کافی مشکل ترین تھے۔
المائٹی میں این سی ای آر ٹی کی سلبسز کے ساتھ NEET کی تیاری میں کافی مدد گار ثابت ہوا اس لیے زیادہ پریشانی نہیں ہو ئی، وویک نے اپنی دوسری کوشش میں 543 نمبر حاصل کرکے اپنا ہدف حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی اسکول کا امتحان پاس کرنے کے بعد ان کے ذہن میں کچھ کرنے کی خواہش پیدا ہوئی تو انھہوں نے ڈاکٹر بن کر معاشرے کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر اسکول کے منیجر محمود عالم نے کہا کہ وویک کی کامیابی اس کے والدین کی قربانی اور تعاون، اس کے اساتذہ کی صحیح رہنمائی اور اس کی اپنی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔
اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ نے انھیں مبارکبا د دیا۔
