میربیدری، بیدر،کرناٹک
گھاس پہ اچھی لگتی تھی شبنم بھی پہلے
عمدہ لگتے تھے سب کو ہم بھی پہلے
ملنے آیا کرتا پریتم بھی پہلے
دیکھنے جاتے تھے وہ محرم بھی پہلے
خوب پتنگیں اڑتی تھیں آکاش میں کل
خوب ہواکرتے تھے جوکھم بھی پہلے
بعد میں ان کے ساتھ ہواکیا، جانے کون؟
شادی شدہ تھے مغل ِ اعظم بھی پہلے
اپنے ماتم آج الگ سے ہوتے ہیں
مل جل کے کرتے تھے ماتم بھی پہلے
میرپرانی قدریں جنگ میں چلتی نہیں
دیکھ دِکھاکے برساتے بم بھی پہلے
