چٹگوپہ۔ 30؍جون (محمد عبدالقدیر لشکری): ہمناآباد سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر راج شیکھرپاٹل نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ پرجا سودھا عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کل 01-07-2025 کو صبح 11 بجے منعقد کی جائے گی۔ اس کے لیے گرانٹ 50% گرانٹ  یعنی 4 کروڑ 30 لاکھ روپے، کانگریس حکومت کے مقبول عام وزیر شری کرشنا بائرے گوڑا کے محکمے سے اور 50% گرانٹ کے کے آر ڈی بی کے صدر دئے ہیں۔ یعنی 4 کروڑ 30 لاکھ روپے ۔ اس میں کسی ایم ایل اے کی طرف سے کوئی گرانٹ نہیں ہے، قانون ساز کونسل کے ممبران کی گرانٹ یا ان کی کوئی خصوصی تجاویز نہیں ہیں۔ پرجا سودھا کی تعمیر کیلئے ہمارے وزیراعلیٰ سدرامیا نے خاص خیال رکھا ہے اور ریاست کرناٹک میں 63 نئے تعلقہ جات کا اعلان کیا ہے اور اپنے بجٹ میں وہ ہر سال مرحلہ وار 21 تعلقہ جات میں پرجا سودھا بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ 21 پرجا سودھا کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ 2024-25 گرانٹ کے تحت مزید 21 پرجا سودھا کو منظوری دی گئی ہے۔ ہمارا چٹگوپہ، ہلسور اور کمل نگر بھی اس میں شامل ہیں۔ہماری کانگریس حکومت کا ہر جگہ پرجا سودھا تعمیر کرنے کے عزم کے لیے میں شکریہ اداکرتاہوں۔ خصوصاً چٹگوپہ، ہلسور اور کمل نگرمیں پرجاسودھا کی تعمیر کے لئے وزیراعلیٰ اورریونیووزیر کادلی شکریہ اور اس ترقیاتی کام کے لئے میری جانب سے مبارک باد پیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے