ظہیرآباد.30/جون (مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہندظہیر آباد نارتھ کے زیر اہتمام چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (سی ائی او) کی جانب سے ایک ماہی ملک گیر شجر کاری مہم بعنوان مٹی میں ہاتھ, دل وطن کے ساتھ 25 جون تا 25 جولائی جس کا افتتاحی پروگرام جناب محمد قیصر غوری امیر مقامی شمال کی صدارت میں اسلامک سینٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر منعقد کیا گیا۔ جس کا آغاز محترمہ ہما تنویر ناظمہ شعبہ خواتین کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔
افتتاحی کلمات محترمہ فہمیدہ بیگم  مہم کنوینر اور سی ائی او  انچارج نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر قیامت قائم ہو رہی ہو اور ہمارے ہاتھ میں پودا ہو تواسے لگا دو اس سے پودوں کی اہمیت کا اندازہ ہوتاہے سی ائی او کی جانب سے ان شاءاللہ ۔
 چار سی ائی او سرکلز اور چھ اسکولز پر کام کیا جائے گا اور اسلامک سینٹر لطیف روڈ سرکل عوامی ہائی سکول ظہیرآباد پر شجر کاری کی جائے گی 12 جولائی دوسرے ہفتے کو تحریری مقابلہ، دو منٹ تقریری مقابلہ، ڈرائنگ مقابلہ اور ڈرامے رکھے جائیں گے اور اختتامی پروگرام 27 جولائی کو اسلامک سینٹر لطیف روڈ ظہیر آباد پر منعقد ہوگا  مقابلوں میں شریک طلباء کو سرٹیفیکیٹس اور کامیاب طلبہ کو انعامات دیئے جائیں گے پروگرام کا رسم اجرا بذریعہ پروجیکٹر جناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگا ریڈی مغرب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر محمد قیصر غوری امیر مقامی ظہیر آباد شمال، سید عبدالرؤف امیر مقامی جنوب، محمد معین الدین معاون محترمہ ہاجرہ بیگم ضلعی ناظمہ سنگا ریڈی مغرب،  محترمہ ہما تنویر مقامی ناظمہ ،معاون ناظمہ محترمہ نسیم فاطمہ، محترمہ ثنا تبسم کو کنوینر سی ائی او کے طلبہ، حذیفہ افنان  پریسیڈنٹ جی ائی او اور جی ائی او کے ممبرز کے ساتھ عمل میں آیا۔
محترمہ حاجرہ بیگم ضلعی ناظمہ نے شجرکاری کی اہمیت و افادیت کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ماحول کوخوشگوار بنانےکیلئے پودے لگانا اشد ضروری ہے۔ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سی آئی او سرکلز محلہ جات کے ذمہ داران محترمہ ذکیہ سلطانہ احمد نگر، محترمہ ثنا تبسم محلہ گڑی، محترمہ جمیلہ پروین وطن باغ اور محترمہ نسیم فاطمہ خان محلہ اور جی آئی او  ممبرز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے