چٹگوپہ۔ 2؍جولائی (محمدعبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں راجکمار اگسی صدر گرام پنچایت منااکھیلی کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹ کر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کا یوم پیدائش منایا گیا ۔اس موقع پر سنتوش ہلیکھیڑ سابق صدر ورکن گرام پنچایت منااکھیلی نے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے جنم دن کی مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح سید قدیر رکن گرام پنچایت منااکھیلی، محمد جاوید رکن گرام پنچایت، سنگپا رکن گرام پنچایت منااکھیلی، محمد فاروق جمعدار رکن گرام پنچایت منااکھیلی، بھیم شیٹی رکن گرام پنچایت منااکھیلی، محمد سراج رکن گرام پنچایت، راجکمار گنگونڈ رکن گرام پنچایت منااکھیلی، محمد رفیق (ڈاکٹر)، راجکمار پنچل، سید رفیق اور دیگر لوگوں نے بھی اپنی جانب سے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارکباد پیش کی۔
