حیدرآباد۔ 3؍جولائی (سخاوت علی نظامی): تلنگانہ ریاستی حکومت کے محکمہ سیول سپلائز اینڈ فوڈ نے یہ اعلان کرتے ہوئے شہر کی عوام کو خوشخبری دی ہے کہ 14؍جولائی سے نئے راشن کارڈ کی تقسیم کاعمل شروع ہوگا۔ اس کام کو سیول سپلائی کاعملہ تیارشدہ نئے راشن کارڈ کی چیک لسٹ لے کر براہِ راست آپ کے گھرتک آئیں گے اور بعد تصدیق کے نئے راشن کارڈ عوام کے حوالے کئے جائیں گے۔ اگر اتفاق سے کسی شخص کا نیاکارڈ نہ آئے تو وہ ہرگز پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جو بھی نئے راشن کارڈ کے لئے درخواست داخل کئے ہیں ، سب کو کارڈ ملے گاکچھ دن کی تاخیر اس کیلئے ہوگی۔ عوام اس کا انتظار کریں ۔ کسی بروکر کو رقم کی ادائیگی ہر گز نہ کریں۔ سیول سپلائی آفیسر نے سختی سے کہا۔
