ظہیرآباد 3/جولائی(مشرقی آواز جدید): نوا بھارت خواندگی پروگرام،،الاس ٹاسک کمیٹی کی میٹنگ کوہیر منڈل کے مقامی یم ای او محمد ذاکر حسین اور منڈل اے پی یم سمایا کی سرپرستی میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔مذکورہ میٹنگ میں منڈل کے سیلف ہیلپ گروپس میں ناخواندہ خواتین کی نشاندہی کرکے اسی گاؤں میں انہیں پڑھنا لکھنا سکھانے کے لئے ایک رضاکار مقرر کیا جائے گا۔رضاکاروں کے ذریعے منڈل میں ناخواندہ خواتین کو تعلیم دینے کے لئے معلومات اکٹھی کی گئیں۔اس معلومات کو ullas ایپ کے ذریعہ آن لائن ریکارڈ کیا گیا اور اوپن دسویں اور انٹرمیڈیٹ  جماعت کا امتحان لکھنے کی اہل خواتین میں بیداری پیدا کی گئی۔واضح رھےکہ اس پروگرام میں سی سی نرسمہلو، سورنا، گیاپا اور دیگر نے حصہ لیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے