ظہیرآباد 4/ جولائی(مشرقی آواز جدید): مفتی عبیدالرحمن قاسمی ناظمتعلیمات جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد کی اطلاع کے بموجب آج بتاریخ5/جولائی 9/محرم الحرام بروز ہفتہ بعد نماز ظہر جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد میں شہر ظہیرآباد کے اطراف و اکناف کی خواتین وطالبات کے لئے ایک اہم وانتہائی عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہونے جارہا ہے جس کی صدارت حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء ظہیرآباد فرمائیں گے اور مفتی عبدالقدوس صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ ہذا اور مفتی عبیدالرحمن قاسمی کے فضیلت ماہ محرم الحرام وعظمت صحابہ اور واقعہ کربلا کا پیغام کے عنوان پر بصیرت افروز خطابات ہوں گے اور اس پہلے جامعہ ہذاکی معلمات وطالبات بھی خطاب فرمائیں گے تمام شہرظہیرآباد اطراف و اکناف کے دینی احباب سے گذارش ہے کہ اپنی خواتین ماؤں اور بہنوں کو اس اجلاس میں بھیج کر عند اللہ ماجور ہوں۔۔۔
