جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد کے زیر اہتمام نوجوانوں کے اجلاس سے مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب و مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب و مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب کے خطابات
ظہیرآباد 5/ جولائی(مشرقی آواز جدید): نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور اقوام کے مستقبل کو روشن وتابناک بنانے میں نوجوانوں کا کرادار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس قوم کے نوجوان اپنی جوانی اور اپنی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں تو پھر اس قوم کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور اقوام عالم کی تاریخ اس بات سے بھری پڑی ہیں کہ جب نوجوانوں میں عقابی روح بیدار ہوتی ہے تو پھر کامیابیاں اور منزلیں ان کے قدم چومتی ہیں ان خیالات کا اظہار مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد نے اپنے ورچوئل خطاب میں فرمایا۔
بعد ازاں مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان طبقے کی اکثریت بیکاری اور ضیاع وقت کررہی ہے اور موبائل فونز اور سوشیل میڈیا پر گھنٹوں وقت ضائع کرنا ان کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نہ دینی میدان میں سرخ رُو ہیں نہ دنیوی میدان میں کامیاب ہیں اور ناکامی ہمارا مقدر بن چکی ہے اور نا امیدی نے ہمیں ہر طرف سے گھیرلیا ہے لہذا ضرورت اس بات کہ ہیکہ ہم اس شیطانی ہتھکنڈوں سے اپنے آپ کو آزاد کریں اور کام کاروبار اور اچھی ملازمت کی فکر کے ساتھ روزآنہ کچھ وقت بنیادی اور ضروری دینی تعلیمات حاصل کرنے کے لیے فارغ کریں۔
اس ضمن میں جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے تعلیم بالغان کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں نہ صرف باتجوید قرآن مجید،عقائد اسلام اور مسائل دینیہ کی تعلیم دی جاتی ہیکہ بلکہ نوجوانوں کو بیکاری سے بچاتے ہوئے اچھی ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی کوششیں بھی کی جاتی ہیں تاکہ یہ نوجوان بیک وقت دین بھی سیکھیں اور اپنے مستقبل کو بھی روشن کریں۔
واضح رہیکہ مفتی سید شکیل احمد قاسمی صاحب نگران شعبہ تعلیم بالغان کی کاوشوں سے تعلیم بالغان کے مرکز میں پروجیکٹر بھی لگایا گیا ہے تاکہ وقتا فوقتا شہر اور ریاست اور دیگر مقامات سے علماء کرام،تعلیمی اور کاروباری میدان سے تعلق رکھنے والے معروف افراد سے ورچوئل طریقے پر استفادہ کیا جاسکے۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے ذمہ داران اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔
