سدھارتھ نگر(عبدالمبین منصوری): حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارم پر کرنے کی تاریخ میں ۳۱ جولائی تک اضافہ کیا گیا ہے۔

چونکہ حج 2026 پر جانے والے حاجیوں کے لیے فارم بھرنے کی تاریخ 7 جولائی 2025 سے حج کمیٹی آف انڈیا نے شروع کی ہے۔ یہ فارم آن لائن بھرا جا رہا ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ جو لوگ ضلع سے حج پر جانا چاہتے ہیں وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اسے بھر کر فیس کے ساتھ جمع کر سکتے ہیں۔

 حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حج کا فارم بھرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ تمام عازمین جو حج پر جانا چاہتے ہیں وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے فارم بھر کر جمع کر سکتے ہیں۔

 فارم بھرنے سے پہلے اس میں دی گئی تمام معلومات کو اچھی طرح پڑھ کر فارم کو پُر کریں۔ فارم کسی بھی کمپیوٹر سنٹر سے پُر کر کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

سدھارتھ نگر ضلع ہیڈکوارٹر پر حج فارم بھرنے کے لئے ایک معروف و مشہور نام فیصل کمپیوٹر کے انچارج نے بتایا کہ فارم بھرنے کے لئے پاسپورٹ، آدھار کارڈ، پین کارڈ، بینک پاس بک، فوٹو اور بلڈ گروپ کا ہونا ضروری ہے۔ حج 2026 کا فارم بھرنے کے خواہشمند حضرات ان کاغذات کے ساتھ پہلی فرصت میں فارم بھروا لیں تاکہ کسی بھی طرح کی پریشانی سے بچا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے