بیدر۔ 11؍ جولائی(شاہ شاروق قادری): ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر گریش بدولے نے کہا ہے کہ نمائشیں عوام کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیدار کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔وہ آج شہر کے سنٹرل بس اسٹیشن پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے ریاستی حکومت کی گزشتہ دو سال کی کامیابیوں پر مبنی تین روزہ نمائشی پروگرام کا معائنہ کرنے کے بعد بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایسے نمائشی پروگرام عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ضروری ہیں، خاص طور پر ان شہریوں کے لیے جو روزانہ سنٹرل بس اسٹیشن سے سفر کرتے ہیں۔ ان افراد کو موقع ملے گا کہ وہ نمائشی اسٹالز کا مشاہدہ کرکے مختلف سرکاری اسکیموں سے واقفیت حاصل کریں۔
ڈاکٹر بدولے نے ڈویڑنل ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت دی کہ اسٹیشن پر لاؤڈ اسپیکر نصب کیے جائیں تاکہ عوام کو ان اسٹالز کی طرف متوجہ کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ لوگ معلوماتی مواد سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس موقع پر ڈویڑنل ٹریفک آفیسر اندرسین ایم برادار، کرناٹک اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ایمپلائز یونین بیدر ڈویڑن کے صدر کلپا وناگے، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے افسران وجے کرشنا سولاپور، جگن ناتھ جمعدار، ایشور بدیگر، اویناش اور دیگر موجود تھے
