پڈرونہ، اس وقت میں آپ کی توجہ دودہی روڈ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جس پر برادران وطن کی متبرک جگہ ــ سدھواں استھان ہے جو قدیم زمانہ سے اس علاقہ میں عقیدت و احترام سے دیکھا جاتا ہے، یہ استھان پڈرونہ سے پورب طرف ۴ کلومیٹر پر واقع ہے۔ اس سے ایک کلومیٹرکے فاصلہ پر سدھواں بازار ہے، جہاں پولیس چوکی بھی ہے، یہاں سڑک کافی مخدوش ہو چکی ہے، بیچ شاہراہ سڑک ٹوٹ چکی ہے جس میں ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ کے گڈھے ہوگئے ہیں، برسات کے موسم میں جب یہ گڈھے نظر نہیں آتے تو ان میں ای رکشہ پلٹنے اور بائک والوں کے گرنے کے واقعات آئے دن پیش آرہے ہیں، جس سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، عام طورپر بائک سوار اس میں گر کر کیچڑ و پانی میں اپنے فیملی کے ساتھ زخمی ہورہے ہیں۔
شاید آپ کا بھی گذر اس سڑک سے ہوا ہو مگر آپ نے اس کی طرف توجہ نہیں کی ہوگی، برسات کا موسم شروع ہوچکاہے اور وقت آگیا ہے کہ آپ اس پر توجہ دیکر وہاں سڑک مرمت کرانے کی زحمت کریں گے۔
مولانا اے۔ کے۔ رحمانی
قومی نائب صدر مسلم پولیٹیکل کونسل آف انڈیا
حجاز منزل، کسیا، کشی نگر یوپی۔ انڈیا
