میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

اذاں ہورہی ہے اُٹھو اب
کہ مسجد کی جانب چلو اب

پڑھو تم نمازیں خدا کی
تمہیں امّی نے یہ دعا دی

تمہیں منہ ہے روزانہ دھونا
نہ دھونا یوں منہ اونا پونا

دُھلیں ہاتھ کھانے سے پہلے
نبی جی یہی کرتے توتھے

ذرا خود کو سمجھو میاں سب
لڑائی سے بھاگو میاں سب

مگر پڑھنے لکھنے میں رہنا
بڑوں کا یہی ایک کہنا

ذرا صاف ستھرے رہوگے
شرافت میں آگے بڑھوگے

بڑی آپا کے گھر بھی جانا
سلام اُن کو کرنا ، ہنسانا

تمہیں بھائی جاں سے ہوچاہت
تمہیں دیکھ ان کو ہو راحت

گلی میں یوں کرکٹ نہ کھیلو
کہ میدان میں کھیل جاؤ

تمہیں نام اونچا ہے کرنا
اُٹھانا ہے توحیدی جھنڈا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے