(وشواباگھ دِوس 29؍جولائی 2025ء کے موقع پر )
میرؔبیدری، بیدر، کرناٹک
آؤ بچو باگھ بچائیں
جیون کا یہ راگ بچائیں
پھول پرند سے لگتا پیارا
باگھ سے ہے یہ جنگل سارا
آج اُنتیس جولائی منگل
باگھ بچائیں اور یہ جنگل
باگھوں کو منہ ہوتانہیں ہے ؟!
مت سمجھو یہ روتا نہیں ہے
اللہ نے دی زندگی اس کو
ابوسے کہو باگھ نہ مارو
عبدالباری یہ کہتا ہے
ٹائیگر زندہ رہنا ہے
نجم الدین سے کہناہے باگ
اپنا قبیلہ بچانے کو بھاگ
جنگل ہو اور باگھ نہ ہومیرؔ
جیسے مریدوں کا نہ کوئی پیر
