"اگر بستی میں کسی ایک حافظ صاحب یا مولوی صاحب کو بچوں کو پڑھانے کیلئے رکھ دیا جائے تو بستی کے حالات بدل سکتے ہیں”

ذاکر حسین

بانی :الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) 

2 اگست 2025 : رات بارہ بج کر پندرہ منٹ کی تحریر۔

اعظم گڑھ کے گاؤں سیدھا سلطان پور میں بسی نٹ بستی اور اسی سے متصل حلال خور بستی کی تعلیمی پسماندگی علاقے کے تعلیم یافتہ، خوشحال افراد اور مجھ سے ڈھیر سارے سوال کرتی ہے۔ بستی میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کیلئے بستی میں تعلیم کا کوئی نظم نہیں ہے۔ ایک سال قبل الفلاح نے بستی میں موجود مسجد میں مکتب کا قیام کیا تھا، لیکن مالی مسائل کی وجہ سے مکتب نے چند ماہ میں ہی اپنے وجود کی آخری سانس لی۔ اس وقت بستی کے حالات بد سے بدتر ہیں۔ اگر بستی میں کسی ایک حافظ صاحب یا مولوی صاحب کو بچوں کو پڑھانے کیلئے رکھ دیا جائے تو بستی کے حالات بدل سکتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ اس تحریر کے بعد نٹ بستی اور حلال خور بستی کیلئے ہمارے علاقہ کے خوشحال لوگوں میں سے کوئی نہ کوئی بستی میں حافظ صاحب یا مولوی صاحب رکھ کر وہاں تعلیم کی شمع روشن کرے گا۔ ان شاءاللہ۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اسی طرح کے مسلمان ارتداد کے شکار ہوتے ہیں، اسی طرح کی مسلم بچیاں دین سے دور ہوتی ہیں۔ انہیں دین سکھانا، بچیوں کو اسلامی طور طریقے پر چلنا سکھانا، انہیں پردے میں رہنے کی تربیت کرنا، ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ ہم سب سے لکھنے اور بولنے سے زیادہ عملی میدان میں سرگرم رہنے کی توفیق دے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے