منااکھیلی۔ 8؍اگست (عبدالقدیر لشکری): ضلع بیدر کے منااکھیلی میں بروز جمعہ گرام پنچایت اور محکمہ وٹرنری کی جانب سے منااکھیلی میں گھوم پھر رہے آوارہ کتوں کو ویکسینیشن کرنے کیلئے مشترکہ طور پر احتیاطی اٹھایاگیا۔ وٹرنری محکمہ کے مختلف ملازمین اس کام میں گھنٹوں لگے رہے۔ واضح رہے کہ چہارشنبہ(6؍اگست) کومنااکھیلی کے مختلف بچوں پر پاگل کتوں نے حملہ کرکے انھیں زخمی کردیا تھا، جس کی بدولت منااکھیلی سے علاج کے لئے انہیں بیدر کے بریمس اسپتال لے جاناپڑا۔ آج منااکھیلی گرام پنچایت اور محکمہ وٹرنری کی جانب سے تمام آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی شروعات کی گئی۔ پی ڈی او محترمہ بھاگیہ جیوتی بھی اس مہم میں موجودتھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے