ظہیرآباد 27/اگست (مشرقی آواز جدید): سنگاریڈی ضلع کوہیر منڈل کے سب انسپکٹر آف پولیس ٹی نریش نے اس موقع پر کہا کہ حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظر لوگوں کو چوکنا رہنا چاہئے، نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو چاہئے کہ وہ محفوظ مقامات پر جائیں، اور بوسیدہ مکانوں میں نہ رہیں۔ انہیں پانی میں موجودہ برقی کے کھمبوں کے قریب نہیں جانا چاہئے، اور بہتے ہوئے نالوں اورپانی سے بھرے گھڑوں اور تالابوں کو دیکھنے کے لئے نہیں جانا چاہئے اور وہاں پر سیلفی یا ریل بنانے کی کوشش بھی نہ کریں اور،اپنے بچوں کو پانی کے قریب جانے سے روکیں جہاں تک ہو سکے بچوں کو گھروں پر ہی رہنے کے لیے کہیں اورسڑک پر زیادہ تیز بہتے ہوا پانی ہونے پر راستے کو عبور کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اگر آبی ذخائر بھر جائیں تو حادثات کا امکان ہے۔ سب انسپکٹر پولیس نے کوہیر منڈل کے آس پاس کے لوگوں سے خواہش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش اتا ہے تو وہ 100 ڈائل کریں یا ایمرجنسی کے وقت قریبی پولیس اسٹیشن کو معلومات فراہم کریں۔۔۔۔
