ہمنا آباد۔ 28؍ اگست(محمد جاوید احمد): ضلع بیدر کے تعلقہ ہمناآباد میں 6؍ ستمبر بروز ہفتہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے گلستان اردو ادب ویلفیر اینڈ چیا رٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ مذکورہ ٹرسٹ اپنی کوشش کے ذریعہ انسانیت کی فلاح و بہبودی کے لئے مسلسل محترک ہے۔ خون کا عطیہ دینا ایک بہت بڑا عمل ہے جس کے ذریعہ ضرورت مند افراد کو معقول مدد ملے گی یہ کیمپ سر کاری دواخانہ مو قوعہ ہمنا آباد میں رہے گا اور اس کا آغاز صبح دس تا 3؍ بجے دن مقرر ہوگا ہر سال مریضوں میں پھل تقسیم کیا جاتا ہے جلوس نکالے جاتے ہیں، برقی قمقموں سے سجایا جاتاہے، آپ صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تحریری و تقریری مقابلہ جات، سرکار کے طفیل میں طعام کا نظم، مذہبی پرچم لگائے جاتے ہیں اور محفل نعت خوانی بھی رکھی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ سجاوٹ سے متعلق جوش و جذبہ دیکھنے لائق ہوتا ہے جو مقامی سطح پر نمایاں نظر آتاہے ۔ان سب معاملات کو دیکھتے ہوئے گلستان اردو ادب ٹرسٹ کے ذمہ داران نے خون کے عطیہ دینے کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد کرنے کو بھی اہمیت دی ہے ۔
خصوصی توجہ نوجوانوں اور عطیہ دینے کے اہل حضرات ٹرسٹ کے ذمہ داران سے رابط کر اپنانام درج کر وانے کے لئے ٹرسٹ کے ذمہ داران نے اپیل کی ہے ۔ صدر جناب شمس تبریز، نا ئب صدر شیخ منہاج الدین، سکریٹری محمد عبید ایم ایس فٹ ویرنور خان اکھاڑہ نے مقامی افراد اور اطراف واکناف دیہاتوں کے رہا ئشیوں سے اپنے نام کا اندراج کرانے کے لئے ان موبائل فون نمبرات 9916769024، 7019497193، 9886859557پر رابط کرنے کی گزارش کی ہے۔
