گلبرگہ۔29؍ اگست(محمدیوسف رحیم بیدری): ماویٰ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئرٹرسٹ،احمدآباد، گجرات اور ثمر فاونڈیشن (مالیگاوں) کے زیر اہتمام اور اکسس والو پرائیویٹ لمیٹڈ، احمدآباد کے اشتراک سے/31اگست 2025 ء بروز اتوار11 ؍بجے دن ہیومن ایج گلشن اطفال اردو اسکول،ایس وی بی پی لے آوٹ، سنگتراش واڑی، گلبرگہ میں ڈاکٹر وہاب عندلیب صاحب (سابق صدرنشین،کرناٹک اردو اکادمی، بنگلور) کی سرپرستی اور پروفیسر حمید سہروردی (سابق صدر،شعبہء اردو و فارسی، گلبرگہ یونی ورسٹی، گلبرگہ) کی صدارت میںگلبرگہ کے قلم کاروں اور اساتذہ کی تقریب تفویض اعزازات کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین (رکن سنڈیکیٹ،گلبرگہ یونیورسٹی، گلبرگہ) ذاکر حسین (ناظم،جماعتِ اسلامی ہند، شہرگلبرگہ)ڈاکٹر شمیم سلطانہ (صدر، شعبہ ء اردو،گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج، گلبرگہ) محمد معین الدین چوہے (نائب صدر، ہیومن ایچ گلشن اطفال اردو اسکول، گلبرگہ)محمد اطہر بابا(سیکرٹری، ہیومن ایچ گلشن اطفال، گلبرگہ)اور مولانا محمد یوسف رشادی (ایم اے)(بانی و مہتمم، دارلعلوم شاہ ابوالمسعود، فرحت آباد، گلبرگہ)بہ حیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر مہر افروز کاٹھیاواڑی (دھارواڑ، کرناٹک)ڈاکٹرمختاراحمدفردین(حیدرآباد،تلنگانہ) ، سید غازی الدین (حیدرآباد،تلنگانہ)ڈاکٹرمحمدعبدالرافع صاحب(ناندیڑ،مہاراشٹر)تقریب کے مہمانان اعزازی ہوں گے۔ اس موقع پراسباق قومی ایوارڈ (ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی ایوارڈ)  برائے صحافت  حامد اکمل برائے غیر افسانوی ادب منظور وقار برا ئے افسانوی ادب ڈاکٹر کوثر پروین برائے تحقیق و تدوین ڈاکٹر انیس صدیقی برائے شاعری جناب صادق کرمانی کو تفویض کیے جائیں گے۔اقراء تعلیمی ایوارڈ زمرہ پرائمری رضیہ پروین آمنہ سلطانہ شہناز اختر عرشیہ ترنم زمرہ ہائی اسکول واجد اختر صدیقی سید مختار احمد دکنی محمد حسن محمود اسما عالم اعجاز علی فاروقی ڈاکٹرمحمد معین الدین عارفہ بیگم زمرہ جونیئر کالج حافظ شکیل احمد اقبال احمد ڈاکٹر محمد مسیح اللہ رشادی ،نوید انجم شاہد ناصر عظیم ڈاکٹر سید عتیق اجمل وزیر کو تفویض کیے جائیں گے۔ گلبرگہ کے جواں سال اردو شاعر و مدرس محمد جاوید اقبال صدیقی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ڈاکٹر حافظ ولی احمد خان، صدرماویٰ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن (احمدآباد)اور ڈاکٹر غضنفر اقبال سہروردی (صدر، کاغذ دکن بیورو، گلبرگہ) نے اساتذہ اور قلم کاروں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے