وزڈم تہذیبی وثقافتی دوروزہ نمائش کاکامیاب انعقاد
بیدر۔ 7؍ ستمبر (پریس نوٹ): محترمہ حنا کوثر ہیڈ مسٹریس وزڈم پرائمری اسکول کی پریس نوٹ کے مطابق گذشتہ دنوں بید رکے ملک گیرسطح پر معروف تعلیمی ادارے’’وزڈم‘‘ نے اپنے پرائمری طلبہ کے ساتھ ایک دوروزہ نمائش بعنوان ’’وزڈم تہذیبی وثقافتی نمائش 2025‘‘کاانعقاد عمل میں لایا۔ واضح رہے کہ وزڈم ادارہ جات بیدر اس سال ’’ ضیاء وزڈم2025 ۔ کامیابی کے لیے نئی نسل کی تیاری for Success Wisdom Spark 2025 – Igniting Young Minds‘‘ کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔طالب علم سید اریب الحق ولد سید ضیاء الحق کی تلاوت سے نمائش کاافتتاحی سیشن شروع ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمدآصف الدین چیرمین وزڈم ادارہ جات بیدر نے کہاکہ ’’وزڈم تہذیبی وثقافتی نمائش 2025‘‘کا الحمد للہ، تاریخی شہر بید رمیں معززین شہر، طلبائے کرام، صد رقاضی، ڈاکٹر س صاحبان، صحافی حضرات رفاہ چیمبر آف کامرس کے ذمہ داران،اورتعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے سب مل کرافتتاح کیا۔ وزڈم انسٹی ٹیوشنش ایک ویژن کے ساتھ کام کررہاہے۔ ضیائے وزڈم۔ کامیابی کے لئے نئی نسل کی تیاری عنوان سے کام ہورہاہے وزڈم اس بار جو لو لگارہاہے طلبہ میں، اس سے طلبہ وطالبات کےIQمیں ترقی ہوتی ہے۔وزڈم طلباء کی صلاحیتوں کے فروغ ونشوونماکاپابند ہے۔ بچوں کی محنتیں، والدین کی جستجو اور ٹیچرس کی مینٹرنگ عمدہ پیمانے پر ہوتی ہے۔ اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ عموماً سائنس، ٹیکنالوجی اورریسرچ پرنمائشیں ہوتی ہیں لیکن یہ نمائش ٹریڈیشن اور کلچر پرہے۔اس دنیا کو اسلام اور مسلمانوں نے اپنی تہذیب وثقافت کابہت بڑا حصہ دیاہے۔ پہننے اوڑھنے، بول چال، مہمان نوازی،ملنے جلنے کے آداب میں اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ پوشیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ادارہ سے صرف ڈاکٹرس اور انجینئرس ہی نہیں ہمارے طلبہ ادیب شاعر، صحافی، تعلیم دان، ماہر معاشیات،وماہرسیاسیات بنیں گے۔ کے پی ایس سی، یوپی ایس سی کے ذریعہ ملک و قوم کو در پیش چیلنجس سے نکالنے کاحل پیش کریں گے ۔ ماہر قلب ڈاکٹرسید حسام الدین عزیز قادری و صدر قاضی بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو قومیں اپنے لیڈرس اور تہذیب کوبھول جاتی ہیں۔ تاریخ کے پنوں سے ان کانام مٹ جاتاہے۔ کلچر قوموں کی شناخت ہوتاہے۔ کتابی علم ہی نہیں نمائش کے ذریعہ طلبہ کے آئیڈیا سامنے لائے جاتے ہیں۔ مولانا عبدالغنی خان صدرجمعیت علماء ہندضلع بیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آصف صاحب نے بچوں کی تعلیم وتربیت کا بیڑا اٹھایاہے۔ سب سے بہترین تہذیب رسول اللہ ﷺکی تہذیب ہے۔ اس سے بڑھ کر کوئی تہذیب نہیں۔مولانامفتی محمد فیاض الدین نظامی نے ادارہ کو حاسدین کے حسد سے بچانے اور طلبہ کی دنیا اور آخرت کی خوب خوب ترقی کی دعافرمائی۔ ڈاکٹر مقصود چندا، جناب محمد اشفاق (میٹرو سوپر مارکیٹ)،مولانا مفتی عبدالغفار قاسمی،جناب عبدالعلی، جناب سید یداللہ حسینی، جناب محمدیوسف رحیم بیدری، جناب امین نواز، جناب محمد شجا ع الدین، جناب محمدعلیم الدین بندہ نوازی، جناب منظورعرفان چیر مین اویسٹر اسکول، جناب شفیع الدین روشن، جناب سید علی مدے لیاقت پور،جناب محمد انورالدین انجینئر، شیخ سراج CEO،ڈاکٹرارشاد نوید، ہیلنگ ٹری ہاسپٹل، احتشام الدین SIO، محمد نظام الدین زکوٰۃسنٹر، جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ، عبدالسلام مبشر سندھے، محمدامان الدین ، عبدالصمد مظہر (محکمہ صحت)، مولانا مونس کرمانی، حافظ عبدالحکیم، عبدالسلام قریشی، مولانا مفتی محمد عزیر ندوی صاحب، جناب عبدالعزیز عرف منا کونسلر ،قاری عاصم خان صاحب کے علاوہ دیگر افراد افتتاحی جلسہ میں شریک رہے۔ جناب محمد صلاح الدین فرحان سکریڑی وزڈم ادارہ جات بیدر کے اظہار تشکر پر تقریب اختتام کو پہنچی۔ بعدازاں سبھی معززین نے طلبہ وطالبات کی جانب سے منعقد کی گئی نمائش دیکھی اور ان طلبہ کوبے حد سراہا۔ محترمہ بشریٰ جمال صااحبہ مینجنگ ٹرسٹی وزڈم ادارہ جات کی سرپرستی میں ٹیم لیڈرس حنا کوثر، سونیتا کماری ، سمیرا ناز ، نغمہ بیگم نے اپنی ٹیم کے ساتھ اور مفتی افسر علی نعیمی ندوی H.O.Dشعبہ ٔ حفظ نے معلمین و معلمات کی ٹیم کے ساتھ نمائش کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ سید علی سر نے اپنی ٹیم کے ساتھ انتظامات کو بحسن و خوبی انجام دیا۔ چھوٹے چھوٹے طلبہ نے 300سے زائدر عمدہ ماڈیول پیش کئے۔ شہریان بیدر و ناظرین کے مطالبہ پر نمائش دو دن جاری رکھی گئی۔
