میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
تماشہ ہمارا نہ دیکھا کرو
ہماری شرافت کو سمجھا کرو
محبت کے چہرے کہاں ملتے ہیں
ہے خوش آمدید ان کو کرنا ،کرو
محمدؐ ہمیں سے یہ کہتے رہے
اگر تم ہو میرے تو فاقہ کرو
یہ کہنا غلط ہے سدا ہی میاں
کوئی غوث ہو،مجھ کو خواجہ کرو
خدائی احکام بالکل یہی ہیں
جہاں بھر میں اسلامی جادہ کرو
یہ موسم نہیں چھوڑے گا ہمیں
ادائیں تم اس کی بھی لایاکرو
