بیدر۔ 11؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے ایس پی شری پردیپ گنٹی نے بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کا تیار کردہ ایک اہم اسٹیکرکااجراء کیا۔ جس میں شہر بیدر کے کچھ ایمرجنسی نمبرس دیئے گئے ہیں۔ جیسے پولیس اسٹیشنس، گورنمنٹ ہاسپٹلس، کے ای بی کے نمبراس میں شامل ہیں۔ اس پمفلٹ میں نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام کا بھی نمبر دیا گیا ہے۔ بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر عبدالقدیر کی قیادت میں ایک وفد نے ایس پی آفس پہنچ کر شری پردیپ گنٹی سے ملاقات کی اور فائونڈیشن کا مختصر رپورٹ کارڈ پیش کیا۔ ایس پی پردیپ گنٹی نے بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے اس پمفلٹ کی ستائش کی اور اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے شہریان بیدر کو مشورہ دیا کہ اس اسٹیکرکو گھر میں مناسب جگہ پر چسپاں کریں۔ جہاں پر نظر آسانی سے پڑتی ہو تاکہ وقت ضرورت یہ نمبرس کام آ سکیں۔ فی الحال یہ دس ہزار اسٹیکرس تیار کئے گئے ہیں اور مسجد واری سطح پر اس کو تقسیم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے